عمانی بادشاہ نے ایرانی صدر کا باضابطہ استقبال کیا

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے عمان کے دارلحکومت مسقط پہنچ گئے جہاں عمانی بادشاہ نے العلم کے محل میں ان کا باضابطہ استقبال کیا۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے اور عمانی بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید نے العلم کے محل میں ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔

باضابطہ استقبالیہ تقریب کے دوران صدر مملکت اور سلطان عمان کے خصوصی مقام پرکھڑے ہونے کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور اس کے بعد دونوں ممالک کے صدور نے عمانی مسلح افواج كی پريڈ كا معائنہ بھی کر کے اپنے ساتھیوں کو ایک دوسرے سے متعارف کروایا۔

ہمارے ملک کے صدر اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کو عمان آمد كے موقع پر 21 توپوں كی سلامی پيش كی گئی.

عمان کے سلطان آیت اللہ رئیسی کے سرکاری استقبال کے بعد پہلے دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کے مشترکہ مذاکرات کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے بعد دونوں ممالک کے صدور ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .